آئی پی ایل کے دورا ن کھلاڑی عہدیداروں کے رشتہ داروں سے ملتے رہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمئر لیگ میں بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔دلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار ٹیموں کو اپنی مرضی سے پریکٹس کلب لے گئے۔دلی کے کلب میں ٹیموں کی پریکٹس کے دوران کلب عہدیداران کے رشتے دار بھی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کیساتھ سیلفیز بنوانے کی کوششیں بھی کیں۔ کرکٹرز کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی دی گئی، ٹیموں کو ایئرپوٹ پر خصوصی ایکسس نہیں ملا، پلیئرز ٹرمینل میں بیٹھے۔ چنئی کے کوچ اور سپورٹ سٹاف کو ایئرپورٹ ٹرمینل میں کرونا وائرس ہوا۔