• news

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ۔بہترین کارکردگی کی وجہ سے کائیل میئرز ‘جوشوا ڈی سلوا‘عقیل حسین اور نکرومابونر کو شامل کر لیا گیا جبکہ خراب پرفارمنس پر روسٹن چیز ‘شمرون ہٹ میئر ‘اوشانے تھامس‘شیلڈن کوٹریل سمیت 11کرکٹرز کو ڈراپ کر دیا گیا ۔ صرف جیسن ہولڈر کو تینوں فارمیٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن