اثاثہ جات‘ منی لانڈرنگ کیس‘ خواجہ آصف کے جوڈیشنل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے سینئر لیگی راہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع کر دی۔ خواجہ آصف نے عدالت کے روبرو حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق نیب پراسیکیوٹر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔ خواجہ آصف کو دوبارہ 20 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔