انتحابی اصلاحات:سپیکر نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ پانچ رکنی کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔ کمیٹی میں پرویز خٹک‘ فواد چودھری‘ اسد عمر‘بابراعوان اور عامرڈوگر شامل ہیں۔ کمیٹی پارلیمنی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات کیلئے رابطہ کرے گی۔ اسد قیصر نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔ انتخابی اصلاحات سے ہمارا پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا۔