کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
یہ فضل اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور کافی ہے اﷲ تعالیٰ جاننے والا o اے مسلمانو! اپنے بچاؤ کا سامان لے لو پھر گروہ گروہ بن کر کوچ کرو یا سب کے سب اکٹھے ہو کر نکل کھڑے ہو o اور یقیناً تم میں بعض وہ بھی ہیں جو پس و پیش کرتے ہیں‘ پھر اگر تمہیں کوئی نقصان ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں ان کیساتھ موجود نہ تھا o