• news

شہر میں مسلسل گیارہویں دن فلیگ مارچ،سی سی پی او کاپیدل گشت

لاہور(نامہ نگار)پاک فوج، رینجرز،پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نے کروناء وائرس سے بچاؤاورحکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے  گشتہ روز مسلسل گیارویں دن شہر میں فلیگ مارچ کیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، کمشنرلاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، متعلقہ ایس پیز،ایس ڈی پی اوز نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔لاہور پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوانوں اور گاڑیوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ سی سی پی او لاہور کی قیادت میں فلیگ مارچ ٹاؤن ہال سے شروع ہو کرایم اے او کالج،چوبرجی چوک، یتیم خانہ چوک،اقبال ٹاون، مون مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ اور دیگر شاہراہوں، مارکیٹوں اور پبلک مقامات سے گذرا۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے ٹیموں کے ہمراہ پیدل گشت کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث ‘ مقررہ وقت کے بعد کھلی دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کرادیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ  لاک ڈاون سے مستثنیٰ یونٹس کو حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مقرر کردہ اوقات میں کاروبار کی اجازت ہو گی۔فلیگ مارچ کے دوران مشترکہ ٹیموں نے مارکیٹوں بازاروں میں کاروباری اوقات کار اور کرونا ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لیا گیا۔آپریشن کے دوران ماسک نہ پہننے اور دیگر قانون شکنی میں ملوث افراد کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن