گوجرانوالہ :سپر ایشیا کمپنی سے فراڈ ‘ ملزم کیخلاف مقدمہ درج
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سپر ایشیا کمپنی سے فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ‘ملزم نے کمپنی کو ایک کروڑ مالیت کا بوگس چیک دیا تھا ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی الیاس نے سپر ایشیا کمپنی کے ساتھ موٹر سائیکلوں کے پیسوں کی ادائیگی کرنا تھی جس پر ملزم نے ایک کروڑ مالیت کا بوگس چیک کمپنی کو دے کر فراڈ کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی کی طرف سے چیک کیش کروانا چاہا لیکن چیک بوگس ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہوسکا ۔ کمپنی کے ڈائریکٹر سہیل یوسف نے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم الیاس گجر کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔