• news

اسلحہ سمیت سیشن کورٹ داخلے  کی کوشش‘2ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے سیشن کورٹ اسلحہ سمیت داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ ججز گیٹ پر تلاشی کے دوران 2ملزمان زیب خان اور صفدر سے 2پسٹل اوردرجنوں گولیاں برآمد کی ہوئیں۔دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن