معمولی جھگڑے پر فائرنگ 3بھائیوں سمیت 4افراد زخمی
لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے3بھائیوں سمیت 4افرادکو زخمی کردیا اور فرارہوگیا ہے۔ گجر پورہ کے علاقے میں تلخ کلامی کے دوران عمر نامی شخص نے فائرنگ کر کے 3 سگے بھائیوں شہزاد، اعجاز امجد اور باسط امجد اور راہگیر ارمان کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔