• news

سرکاری ہسپتالوں میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ 252208 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس  چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1963 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے۔یہ بات گذشتہ روزسیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے بتائی۔اْنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کے متاثرین کے لیے7521بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے4763 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے1623 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے920 بیڈز خالی ہیں۔بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کرونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کے متاثرین کے لیے 3412 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے2602 بیڈز خالی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن