• news

تحفظ ختم نبوتؐ پر عمران خان کا موقف قابل تحسین ہے:مزمل مسعود

قصور(نامہ نگار) تحفظ ختم نبوتؐ پر عمران خان کا موقف قابل تحسین ہے، وزیر اعظم نے امت کی ترجمانی کا حق ادا کیا، حکومت حضورؐ کی شان میں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کر سکتی، پوری امت تحفظ ختم نبوتؐ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ختم نبوتؐ کے معاملے پر پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری امت کا ایک موقف ہے، پاکستانی عوام کو ختم نبوت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہئے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 175 مزمل مسعود بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، کرونا کے موجودہ تیسری لہر سے بچنے کیلئے پوری قوم کو حکومت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، اپنی اور اپنوں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کیلئے موجودہ سخت لاک ڈائون پر عمل کو یقینی بنا کر تمام پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن