• news

 یورپی یونین کی اسلام مخالف قرارداد کو مسترد کرتے ہیں:فیصل ڈوگر

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق ناظم سردار فیصل ڈوگر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مہذب معاشرہ یا مذہب آزادی اظہار رائے کے نام پر دوسرے مذاہب کی شخصیات  کی مقدس شخصیات کی توہین  کی اجازت نہیں دیتا اگر گستاخی کرنا مغرب اگر اپنا حق سمجھتا ہے تو ہر گز اسے قبول کر نے کو تیار نہیں مغرب پیغمبر اسلام ؐکی توہین سے اتفاق کرکے امن دشمنی کا ثبوت دے رہا ہے دنیا بھر کے ڈیڑہ ارب سے زائد افراد کے مذہبی جذبات کو چیلنج کرنا کھلی امن دشمنی ہے  یوربی یونین و دیگر مغربی ممالک کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیسی صورت قبول نہیںہم یورپی یونین کی اسلام مخالف قرارداد کو یکسر مسترد کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ عمر دلبر ڈوگر ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن