لیگی رہنمائوں نے احتساب کے نام پر بدترین انتقام کو برداشت کیا : شہباز شریف
کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے جانثاروں نے احتساب کے نام پر بدتدین انتقام کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ان کی قربانیاں اور جدوجہد سے ہی روشنی کی کرن نمودار ہو گی اور تاریکیاں سویرے میں بدل جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینیئر قمر الاسلام راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز لاہور میں ان سے ملاقات کی،میاں شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اور انتقامی کاروائیوں کا جو سلسلہ انجینئر قمرالاسلام راجہ کی گناہ گرفتاری سے شروع ہوا تھا وہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے حالیہ انکشافات سے عیاں ہو گیا ہے نیب کے مضحکہ خیز الزامات یہ خود ثابت نہیں کر سکتا آپ نے خود صاف پانی اور دیگر منصوبوں پر جس جانفشانی اور محنت سے کام کیا اس کا اعتراف مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت پوری جماعت کو ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں ارکان پارلیمنٹ سمیت کارکنوں نے جس ہمت اور حوصلے سے ان ابتلاوں کا مقابلہ کیا وہ جمہوری تاریخ کا حصہ بن کر ہمیشہ زندہ رہے گا اس انتقامی احتساب کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی کونسلر کے بھی پائہ استقامت میں لغزش نہ ائی بلکہ یہ آج مزید مضبوطی کے ساتھ اپنے اصولی موقف پر کھڑے ہیں قمرالسلام راجہ نے میاں شہباز شریف کو رھائی پر مبارکباد دی ۔