• news

رمضان میں ختم قرآن کی سعادت حاصل کرنا بڑا اعزاز ہے: زاہد الراشدی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بزرگ عالم دین مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ  رمضان المبارک میں ختم قرآن کی سعادت حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے‘ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو قرآن پڑھنے اور پڑھانے کے مقدس مشن میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استاذ القراء قاری سعید احمد صدر مدرس شعبہ تجوید وقرائت جامعہ نصرت العلوم کے ختم قرآن مجید کے موقع پر جامع مسجد نور مدرسہ جمیل الکامران لوہیانوالہ میں منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرالحاج محمد إدریس مغل‘ حاجی محمد کاشف ادریس مغل‘ قاری محمد قاسم ھارون اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ‘قاری وسیم اللہ امین‘ الحاج مسعود اکرام ‘مولانا نصر الدین خان عمر ودیگر شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن