ناجائز اسرائیلی ریاست نے 73برسوں میں خون آشامیوں کی جو تاریخ رقم کی :سید جواد نقوی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ سید جواد نقوی نے یوم القدس کے موقع پر کہا ہے کہ ناجائز اسرائیلی ریاست نے 73برسوں میں خون آشامیوں کی جو تاریخ رقم کی ہے، اس کی مثال تاریخ کے صفحات بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی حکومتوں اور یہودی سرمایہ داروں کا صیہونی حکومت کی تشکیل کا اصلی مقصد مغربی ایشیا میں اپنے دائمی رسوخ اور موجودگی کے لئے ایک اڈا قائم کرنا اور علاقے کے ممالک اور حکومتوں کے امور میں دخل اندازی اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے لئے قریب سے رسائی کے امکانات حاصل کرنا تھا۔