یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میںسکالر شپ پروگرام کی پاسنگ آئوٹ تقریب
لاہور ( سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ڈیرہ غازی خان کیمپس میں انگریزی زبان کے مائیکرو سکالر شپ پروگرام کی پاسنگ آئوٹ تقریب ہوئی جس کا آن لائن اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ کے قونصل جنرل کیتھرین تھیں تقریب سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے بھی خطاب کیا ۔اس پروگرام کے تحت 13سال سے 20سال تک کی عمر کے ایک سو طلباء کو انگریزی زبان سیکھنے کے لئے درکار ضروری مہارتوں سے آگاہ کیا گیا ۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی نہ صرف یہ کہ کوئی فیس نہیں تھی بلکہ تمام طلباء کو کتابیں اور سمارٹ فونز بھی بلا معاوضہ مہیا کیے گئے اس پروگرام کے زریعے پسماندہ اور غریب علاقوں کے نوجوانوں کو انگریزی زبان سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کیا گیا جس کے تمام تر اخراجات امریکی قونصلیٹ جنرل نے ادا کیے ۔ علاوہ ازیں تمام طلباء کو ان کے گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی تا کہ وہ کرونا وبا کے دوران اپنے گھروں میں رہ کر حصول تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں تقریب سے خطاب کرتے امریکی قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع مہیا کرنا ہے ۔