• news

کرونا وبا عذاب کشمیر میں مظالم پر چپرہنے والے اللہ سے معافی مانگیں:سعید احمد بھٹی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کرونا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے والی دنیا پر اللہ کا عذاب ہے، پوری دنیا کو کشمیریوں پر لگنے والے کرفیو کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے انہیں آزادی دلانی چاہئے اور اپنی خاموشی پر اللہ سے معافی مانگنی چاہئے، کرونا وبا اللہ کا عذاب ہے ، پوری دنیا کو اپنے گناہوں پر توبہ کرکے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری میں کرفیو لگا کر اہل کشمیر میں لاک ڈائون لگا رکھا تھا جس پر پوری دنیا نے خاموشی اختیار کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت دی، کرونا وبا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر اللہ کاعذاب ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن