• news

 حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانہیں سکتے تو چلے جائیں: رائے محمد خان

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما رائے محمد خان کھرل نے کہا ہے کہ  رمضان المبارک کا مہینہ غریب‘ لاچار‘ غرباء ومساکین کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے‘اسلام میں ناجائز منافع خوری‘ ذخیرہ اندوزی کرنے کی گنجائش نہیں‘ عوام کو ناجائز منافع خوروں اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے چنگل سے چھٹکارہ دلا کر ریلیف فراہم کیاجائے  حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانہیں سکتے تو اقتدار چھوڑدیں ، اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ دوسروں کیلئے خدمت کا جذبہ رکھنے والے معاشرے کے محسن ہیں، ایک دوسرے کا احساس کر کے اوردکھ بانٹ لینے سے مشکلات کم ہوتی ہیں ،ہم سب کو ملکر معاشرے کے محروم،پسماندہ اور نظرانداز طبقات کو برابری کی سطح پر لانے کیلئے کوشش کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور اقتدار کے اٹھائے گئے عوامی ریلیف کے اقدامات سے موجودہ حکمران سیکھیں تاکہ عوام کو مسائل کی چکی میںپسنے سے بچایا جاسکیْ۔

ای پیپر-دی نیشن