عید کے بعد حکومت کیخلاف بڑی تحریک چلائی جائیگی:شہباز چھینہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمااور میاں جاوید لطیف ایم این اے رہائی کمیٹی کے چیئرمین چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز لیگ کو سیاسی انتقام کاٹارگٹ بنارکھا ہے میاں جاوید لطیف ایم این اے کی گرفتاری بھی اسی کی کڑی ہے۔چھوٹی عید کے بعد حکومت کیخلاف بڑی تحریک چلائی جائیگی میاں جاوید لطیف اداروں کیخلاف نہیں بلکہ مسائل اور خرابیوں کی نشاندہی کی جو ملک سے غداری یا آئین سے بغاوت نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی،چودھری سرفرازاحمد چھینہ ،چودھری کامران ورک آف جوگی والا،شہباز جاوید، حافظ محمد رمضان ،شوکت علی ہنجرا ودیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ جاوید لطیف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین ہیں ان کی گرفتاری سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اور متعلقہ کمیٹی کو بھی آگاہ کرنا ضروری تھا مگر پولیس نے پنجاب حکومت کے دبائو میںآکرجس طرح ان کو سرے راہ گرفتار کیا ۔