• news

حکومت نے پسماندہ طبقات کو ترقی کی جانب گامزن کردیا : یاسر اقبال

جھبراں (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سرگرم رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہاہے کہ حکومت نے پسماندہ طبقات کو ترقی کی جانب گامزن کردیا ، عوام کو صحت و تعلیم کی جدید سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جارہی ہیں صوبہ کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر ہر قسم کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے تیز ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کی باتیں صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہیں اب ایسا ممکن نہیںو زیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں مزدور طبقے کا ہر سطح پر استحصال ہوتارہا سابق حکمرانوں کی پالیسیوں سے مزدور  طبقہ بے روزگاری کا شکار اور فاقہ کشی پر مجبور  ہوا  ۔

ای پیپر-دی نیشن