• news

 عوام خود ہی کرونا سے بچائو کی تدابیر پر عمل کریں :عزیر بھٹی

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عزیر بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کر رہاہے اس وقت صحت کے نظام، مزدوروں اور ضرورت مندوں سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے جس کی طرف حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں ، عوام خود ہی کرونا وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی تراغیب پر عملدرآمد کریں اور مضان میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں عبادات کریں اور اللہ کے حضور اس وباء سے حفاظت کی دعا کریں ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی رمضان پیکج سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیںہوا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن