ژوب میں دہشتگردوں کی کارروائیاں قابل مذمت ہے:جاوید قصوری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )ا میر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ژوب میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے چار جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔معاملے کو سفارتی سطح پر بھر پور انداز میں اٹھا یا جانا چاہے۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کو مقام عبرت بنانا ہو گا۔پوری پاکستانی قوم ژوب میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان سمیت تما م محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔یہاں تک کے حکومت کے اتحادی بھی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت بڑے مسائل ہیں جن کو حل کیے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں۔