ڈسکہ کے بعد خوشاب میں بھی عوام نے فیصلہ سنا دیا: چوہدری شہزاد نذیر
سندر(نامہ نگار) سینئر رہنما مسلم لیگ ن چوہدری شہزاد نذیر نے خوشاب کے الیکشن میں برتری کے بعد کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے تنگ اور چینی کی لائینوں میں لگی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ، عوام نام نہاد تبدیلی سے تنگ آ گئی ہے۔ حکومت تاحال رائیونڈ شہر میں کرونا ویکسینیشن سنٹر کا قیام عمل میں نہ لا سکی اور عوام رمضان بازاروں میں بہتر انتظامات نہ ہونے کے باعث گھنٹوں چینی کے لئے خوار ہوتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور انتظامی اموار کو درست کرنے کے لئے کوئی واضع حکمت عملی عوام کے سامنے رکھے ۔