حکومت نے انتقامی کارروائیوںکے سوا کچھ نہیںکیا:فیضان خالد
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جج،پولیس اور قبضہ مافیا کو پاکستان کا ٹرائیکا قراردیکر اپنی ناکامی کاثبوت دیاہے عمران خان نے اقتدار میںآکر صرف اور صرف سیاسی ‘ انتقامی کارروائیوںکے سوا کوئی کام نہیں کیا اس لیے جج ،پولیس اور قبضہ مافیا کومورد الزام ٹھہرا کراپنی نااہلی اور ناکامی کوچھپانے کی ایک اور کوشش کررہے ہیں ان کو یہ علم ہی نہیں کہ مافیاز اپوزیشن میںنہیں بلکہ حکومت میں ہوا کرتے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج تک چینی مافیا کا سرغنہ آج تک قانون کی گرفت میں نہیںآسکا ان خیالات کااظہارانہوں نے میاں اخلاق نیئر کی اقامت گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہاکہ تین سالوں کے دوران وزیراعظم نے ملک وقوم کیلئے کوئی قابل ذکرکام نہیںکیا ۔