• news

شب قدر انسان کے باطن کو منور کرنے کا سامان کرتی ہے:اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ شب قدر انسان کے ظاہر و باطن کو منور کرنے کا سامان کرتی ہے،یہ رات بندے کیلئے بخشش اور مغفرت کا ابر کرم ہے،ہمارے معاشرے پر پڑی مادہ پرستی کی دھول شب قدر کی برکتوں سے اتر سکتی ہے انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر ایک حقیقی انسان کی انسانیت کی تعمیر و تہذیب اور روحانی ترقی کیلئے بھرپور کردار عطا کرتی ہے۔اس رات جاگنے سے بندے کے بھاگ جاگ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالمی برادری گونگی بہری بن چکی ہے۔مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ کو ایک نیا بلاک بنانا ہوگا۔قبلہ اول اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے،مسلمان باطل سامراجی اور طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اسرائیل،امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے جہاں انسانی حقوق کا احترام ہوگا وہاں امن و خوشحالی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن