• news

حکومت سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دے:عبدالرشید نجمی 

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دے مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی قوت خرید شدید متاثر کررکھی ہے جو متعلقہ حکام کی لمحہ فکریہ اور سرکاری ملازمین کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے، حکومت تمام تر درکار مراعات اور عید پیکج کی ادائیگی عمل میں لاکر ملازمین کو ریلیف فراہم کرے تاکہ وہ اور انکے اہل خانہ بھی عید الفطر کی خوشیو ں میں شریک ہوسکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن