عوام آج بھی شریف برادران کو یاد کر رہے ہیں:ریاض ورک
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی چیئرمین چودھری ریاض ورک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے ادوار ملکی سیاست کے سنہری ترین دور رہے ہیں پاک وطن کی خودمختاری اور عوامی ترقی وخوشحالی کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں عوام آج بھی شریف برادران کو یاد کرکے جھولیاںاٹھا اٹھا کردعائیں دے رہے ہیںخوشاب کے ضمنی انتخاب میں عوامی فیصلہ سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے عاجز آچکے ہیں اور تحریک انصا ف کی حکومت عوام میں غیر مقبو ل ہو چکی ہے۔