• news

مہنگائی ‘ بے روز گاری نے عوام  کی کمر توڑکر رکھ دی:اشفاق احمد 

نواںکوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما اشفاق احمد پپو مہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )ہی و ہ واحد جماعت ہے جو نوجوا نو ں کو روز گا ر کی فراہمی یقینی بناتی رہی ہے موجودہ دور میں عوام کی پریشانیوں میںتشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے مہنگائی ‘ بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑکر رکھ دی ہے جبکہ تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں حکمرانوں کے قوم کو دکھائے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں حکمران عملی اقدامات کی بجائے عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن