• news

 سندھ حکومت نے  190 کرونا ویکسی نیشن مراکز قائم کیے   :شیری رحمن  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مجموعی طور پر 190 کرونا ویکسی نیشن مراکز قائم کیے ہیں،گھر گھر بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی شروعات کرنے والا سندھ پہلا صوبہ ہے، دوسرے صوبوں کو سندھ کے اقدامات سے سیکھنا چاہئے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے مجموعی طور پر 190 کرونا ویکسی نیشن مراکز قائم کیے ہیں جبکہ یومیہ 25 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کے لئے ایک نیا ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔گھر گھر بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی شروعات کرنے والا سندھ پہلا صوبہ ہے، دوسرے صوبوں کو سندھ کے اقدامات سے سیکھنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن