• news

وبائی امراض سے آگہی کا عالمی مرکز جرمنی میں قائم کیا جائے گا:عالمی ادارہ صحت

برلن(اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ابھرتے ہوئے وبائی امراض کے خطرات کا قبل ازوقت پتہ لگانے کے لیے جرمنی میں ایک نیا مرکز قائم کیا جائے گا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وبائی امراض سے متعلق ڈبلیو ایچ او کا یہ مرکز ہب فار پینڈمک اینڈ ایپیڈمک انٹیلی جنس ستمبر سے برلن میں اپنا کام شروع کر دے گا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ مرکز دنیا بھر میں وبائی خطرات کی پیش گوئی، ان کی روک تھام، اس کے لیے تیاری، تلاش اور اس کے سد باب کے لیے تیزی سے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کا کام کرے گا۔ یہ ادارہ عالمی سطح پر دیگر ممالک اور سائنسی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ موجودہ نظام کے مقابلے میں وبائی امراض کے اشاروں اور علامتوں کا بہت پہلے پتہ لگا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن