• news

شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکنا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی : مریم نواز  

 لاہور (نیوز رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر کے شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ ایک بیان میں مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت نے ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ ظاہر ہوتا ہے کہ جعلی حکومت شہباز شریف سے کس قدر خوفزدہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن