• news

  شہباز شریف راتوں رات نکلنے کی بجائے پروفیشنل قانونی ٹیم ہائیر کریں، شہزاد اکبر 

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چاہئے کہ راتوں رات بھونڈے طریقے سے نکلنے کی بجائے اچھی اور پروفیشنل قانونی ٹیم ہائیر کریں۔گزشتہ روزاپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورٹ کے حکم کے مطابق شہباز شریف کو صرف ایک دفعہ بلیک لسٹ سے نکالنے کا کہا گیا۔ یہ الگ بحث ہے کہ لاک ڈان میں سروس کب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس اگر شہباز کا نام پی این آئی ایل میں جو کہ بلیک لسٹ سے الگ ہے میں ہے،  تو اس فیصلے کا اطلاق کیسے ہو گا جو کہ ایک قانونی نقطہ ہے۔  مناسب ہوتا کہ تمام فریقین اور حقائق سامنے ہوتے شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز صاحب کو چاہیے راتوں رات بھونڈے طریقے سے نکلنے کی بجائے اچھی اور پروفیشنل قانونی ٹیم ہائر کریں، تب تک اپنا اور ہمارے وقت کا ضیاع نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن