• news

این سے249دوبارہ گنتی مکمل،پیپلز پارٹی کے226ووٹ بڑھ گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔249 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل ایک بار پھر کامیاب قرار پائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے مقابلے میں انہیں 909 ووٹ کی برتری حاصل ہوئی۔ موصولہ نتائج کے مطابق یہ بات حیرت انگیز ہے کہ دوبارہ گنتی کے دوران مجموعی طور پر مزید3 ہزار221 ووٹ مسترد کر دئیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے سب سے زیادہ 726 ووٹ مسترد کئے گئے۔ ایم کیو ایم کے امیدوار حافظ محمد مرسلین کے 504، پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے 500، پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال کے 499۔  تحریک لبیک کے امید وار نذیر احمد کے 457، آذاد امیدوار احمد کے294 اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کے 241ووٹ مسترد کئے گئے۔ حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے دوبارہ گنتی کے بعد مجموعی طور پر 15ہزار 656 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے۔ مفتاح اسماعیل 14ہزار747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دریں اثنا ء صوبائی وزیر تعلیم و محنت او رصدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے این اے 249  کے انتخابات میں ری پولنگ کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی جیت پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ہم نے انتخابات کے بعد کے نتائج پر ہی کہہ دیا تھا کہ یہ جیت حق و سچ کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل اور پیپلز پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہم ان کے شکر گذار ہیں۔ پی پی کے قادر مندوخیل کی برتری 683  سے بڑھ کر 909  ہوگئی۔ اس طرح پی پی کے 226 ووٹ بڑھ گئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ حق اور سچ کی جیت ہوگی۔ ری پولنگ کا ڈرامہ رچائے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ۔ کالعدم ٹی ایل پی کے نذیر کمالوں 10668 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔ پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 8728  ووٹ لیکر چوتھے اور تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی 8681  ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن