• news

طالبان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج افغانستان واپس آجائیگی

واشنگٹن‘ کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج افغانستان میں دوبارہ واپس آ جائے گی۔ امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر طالبان نے امن کے بجائے جنگ کو ترجیح دی تو اپنے دوستوں کی مدد کے لیے امریکی فوج دوبارہ آئے گی۔ عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے کی کاوشیں اور کسی بھی مسئلے کے فوجی حل کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جس سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ جسے کسی بھی قیمت دوبارہ سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن