• news

27 ویں شب  آج  عقیدت و احترام سے منائی جائے گی 

اجتماعی توبہ و استغفار‘ شب بیداری ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی 27 ویں شب لیلۃ القدر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ مناسبت سے قیام اللیل اور شب بیداری بھی ہوگی۔ جس میں اللہ تعالیٰ کے حضور اجتماعی توبہ و استغفار و رجوع الی اللہ، عبادات، تلاوت، ذکر و اذکار و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ رواں سال اس موقع پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے  بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن