ابوطاہر عبدالعزیز چشتی ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ بزرگ نامور عالم دین پیر ابوطاہر عبدالعزیز چشتی خطابت کے بے تاج بادشاہ،ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ اور اسلاف کی یادگار تھے،آپ کی وفات سے خطابت کا ایک روشن سورج غروب ہوگیا،مرحوم خطابت میں ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے،ان کی موثر خطابت کا ایک زمانہ معترف ہے تاریخ ہمیشہ آپ کو سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی،قاری خالد محمود کیلانی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ محمدعدیل عارف مہر،ارشد جاوید مصطفائی،ملک بخش الہی،میاں فہیم اختر،قاری عبدالغفار سیالوی اور دیگر نے خطاب کیا۔