• news

 پولیس افسر وں میں تفتیش کے معیار کو مزید بہتربنانے کیلئے 40لاکھ روپے تقسیم 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالروٗف بابراور ایس صدر ڈویژن عبدالوہاب نے تفتیش کے معیار کو مزید بہتربنانے اورسنگین مقدمات کے چالان ہائے کی بروقت تکمیل کے لئے تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں ملنے والے فنڈ میں سے چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کر دی گئی۔ ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے نو افسران کو22 لاکھ90ہزار روپے جبکہ گیارہ لیڈی پولیس افسران کو جینڈر کرائم تفتیش کی مد میں سترہ لاکھروپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی سی پی او نے کہا کہ تفتیشی فنڈزکی ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی گئی ہے تا کہ کوئی شکایت سامنے نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران کو تفتیش کے دوران آنے والے تمام اخراجات کی محکمہ کی طرف سے ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ سنگین مقدمات کی تفتیش کے مکمل اخراجات بھی محکمہ پولیس برداشت کر رہا ہے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ کوئی پولیس آفیسر کسی بھی فریق سے تفتیش کی مد میں رقم وصول کرنے کا حق نہیں رکھتا کیونکہ فری آف کاسٹ انویسٹی گیشن فریقین کا دستوری حق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا جائے،کرپشن اور بددیانتی سے دور رہیں کیونکہ تفتیش کی مد میںآنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے پولیس افسران کو رقم تقسیم کی جا رہی ہے، انصاف کو فرو غ دینے اور فریقین کو غیر ضروری تفتیشی اخراجات سے دور رکھنے کے لیے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن