شیخوپورہ انتظامیہ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے :احسن عنایت
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ چوہدری احسن عنایت سندھو نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور عید کے موقع پر بھی شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ ایک فرض شناس اور باصلاحیت آفیسر ہیں جنہوں نے شیخوپورہ کو انتظامی حوالے سے سرفہرست اضلاع کی فہرست میں نمایاں مقام دلوایا ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر آفس کے ایڈمن آفیسر سید اظہر عباس گیلانی نے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے مسائل زدہ شہریوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں شہری اوقات کار کے دوران شکایات کے اذالہ کیلئے ایس او پیز کے تحت رجوع کرسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ماتحت افسرں و ملازمین نہ صرف شہریوں سے خندہ پیشانی سے پیش آرہے ہیں بلکہ شکایات کا اذالہ بھی ہنگامی بنیادوں پر جاتا ہے۔