• news

 ایام عید میںکاروباری سرگرمیاں معطل کرنا دانش مندی نہیں : ذیشان پرویز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید اور سینئر تاجر رہنما ملک ندیم یوسف ڈالو نے کہا ہے کہ اس وقت وباء سے مقابلہ لاک ڈاؤن نہیں بلکہ احتیاط اور آگاہی کے تحت کرنے کی ضرورت ہے عید کے ایام میں لاک ڈائون کے تحت کاروباری سرگرمیاں معطل کرنا دانش مندی نہیں حکومت لاک ڈائون نرم کرے تاجر برادری پہلے ہی شدید کاروباری استحصال کا شکار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اورکہا کہ تاجر برادری کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنارہی ہے شہری سے بھی ایس او پیز کو ہرگز نظر انداز نہ کریں دریں اثناء  مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے  میاں جاوید لطیف ایم این اے سے میاں ذیشان پرویزاور ملک پرویز اقبال،شیخ عظیم جاوید کی قیادت میں احاطہ عدالت میں ملاقات کی ۔اور ان سے اظہار یکجہتی کیا اور نعرے بازی بھی کی اس موقع پر انکے ہمراہ میاں محمدسعید ، رانا عمران ،میاں تنویر احمد،اکبر علی چوہان سمیت دیگربھی موجودتھے۔ میاں ذیشان پرویز اورملک پرویزاقبال نے کہاکہ میاں جاوید لطیف کو نواز شریف سے وفاداری کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ۔ماضی کی طرح ان کیسوں میں بھی نواز لیگ سرخروہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن