• news

 خادمین حرمین شریفین نے اسلام آباد میں جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی 

اسلام آباد(آئی این پی ) خادمین حرمین شریفین نے اسلام آباد میں جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرانے کی منظوری دے دی۔جامع مسجد اسلامک یونی ورسٹی کے کیمپس ایچ ٹین سیکٹر  میں تعمیر کی جائے گی، جس میں 4 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے، مسجد کے خارجی صحنوں میں 6 ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے۔مسجد میں خواتین کے لیے بھی خاص مصلہ تعمیر کیا جائے گا جس میں 2 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین لائبریری، خادم حرمین شریفین عجائب گھر، امیر محمد بن سلمان کانفرنس ہال، دفتری خدمات زون اور پارکنگ لاٹس بھی ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن