ملک میں پٹرولیم مصنوعات کومعمول پررکھنے کیلئے اوگرا کی ہدایات جاری
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کومعمول پررکھنے اور اسکی ترسیل میں کسی قسم رکاوٹ نہ آنے کیلئے اوگرا نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔ اوگرا نے آئل کمپنیوںکو ہدایات جاری کیں ہیںکہ آئل انفورسنمنٹ کی ٹیمیں تشکیل دیں جائیں جو پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اس کی کوالٹی کوچیک کریں ۔ ٹیمیں کمپنیوں کے پٹرول پمپس آئل ترسیل پیمانے اور ریٹ کو چیک کریں اور خلاف ورزی کرنے والوںکے فوری کارروائی کی جائے۔