• news

عید الفطر پر امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

 لاہور(نامہ نگار)عیدالفطر کے موقع پرامن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میںکمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز شارق جمال،ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورتمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ کروناء ایس پیز عملدرآمد کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ عیدالفطر کے پیش نظر سرچ آپریشز میں تیزی لائی جائے، داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن