• news

امت مسلمہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دوٹوک پالیسی بنائے:محمد سرور  

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی افواج کی دہشت گردی پراقوام متحدہ کی خاموشی کو شر مناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ بھی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دوٹوک پالیسی بنائے ،جب تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت دنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔اپنے ایک ٹویٹ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائر نگ کی ویڈیو شیئر کر تے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی دہشت گرد افواج کا مسجد الاقصی پرحملہ بدتر ین ظلم اور دہشت گردی ہے اسرائیل کے ایسے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم اپنی آزادی کے لیے جرات کے ساتھ جنگ لڑنیوالی فلسطینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہے اور دنیا بھر میں فلسطینی عوام کا مقدمہ لڑیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن