• news

متعدد گھروں میں اہلخانہ  کو یرغمال  بنا کر لاکھوں کی ڈکیتیاں

لاہور (نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکووؤں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکووؤں نے جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں تبریز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 60ہزار روپے مالیت، گلشن راوی میں زاہد شاہ کے گھر سے 5لاکھ 38 ہزار روپے مالیت، مسلم ٹاؤن میں عبدالصمد کے گھر سے 3لاکھ 90 ہزار روپے مالیت، شالیمار کے علاقہ میں عاشر اور فیملی سے 2لاکھ 42 ہزار روپے مالیت، نواب ٹاؤن میں امتیاز کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت، ٹاؤن شپ میں منور اور فیملی سے ڈیڑھ لاکھ ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ نواں کوٹ میں عظیم سے 85ہزار روپے اور موبائل فون، سرور روڈ کے علاقے میں ناصر سے 67ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں فیضان سے 29ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ گلشن اقبال میں واجد سے 14 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے وحدت کالونی اورگجر پورہ کے علاقوں سے 2گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی، ہئیر، ہربنس پورہ، قلعہ گجر سنگھ ، اچھرہ اور کاہنہ کے علاقوں سے 6 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن