• news

لاک ڈاؤن سے بدحال لوگوں کو اپنی عید میں شریک کریں: شاعرات 

لاہور (لیڈی رپورٹر) شاعر خواتین نے عید کی خوشیوں میں مستحق عزیزواقارب اور دیہاڑی دار مزدوروں کو شریک کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کے باعث آج ہمارے ارد گرد بہت سے لوگ پریشان ہیں  اورکاروبار بند ہونے سے  لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ سو اسلام کا حقیقی فلسفہ سمجھتے ہوئے ہمیں ان لوگوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہئے۔ شاعرہ صغریٰ صدف نے کہا کہ  صاحب حیثیت لوگ اپنی فضول خرچیاں بند کریں اور ان لوگوں کی مدد کرکے جنت کمائیں۔ صوفیہ بیدار نے کہا کہ آج کل بہت سے طالبعلموں کو آن لائن کلاسز کے سلسلے میں موبائل فون، لیپ ٹاپ کی ضرورت ہے، انہیںیہ چیزیں انعام یا گفٹ کردیں، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو ترجیح دیں،  بھوکے کو کھانا کھلائیں۔ شاعرہ بشریٰ اعجاز نے کہا کہ ا س عید پر اپنی بجائے ضرورت مندوں کی طرف توجہ دیں۔ شاعرہ بشریٰ شیریں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے عزیزواقارب وینٹی لیٹر پر ہیں۔ چپکے سے انکی کوئی حاجت پوری کردیں۔  

ای پیپر-دی نیشن