مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، رحمان ملک
اسلام آباد (نا مہ نگار) سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اتوار کو سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان نے فلسطین پر منعقدہ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں۔ انہوںنے کہاکہ پرامن نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ حملہ تمام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عالمی ادارہ صحت سے اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کورونا ویکسین فوری طور پر بھیجیں، کشمیری وبا کے انتہائی مشکل وقت میں کرفیو کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں عوام کی صحت اور اسپتالوں تک رسائی مشکل ہے،مختلف بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت پر شدید تشویش ہے، کورونا میں اضافے کی وجہ سینظربند کشمیری رہنماؤں کی زندگی خطرات میں ہے، اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے، کانفرنس میں شریک سفارت کار اور پارلیمنٹرین کو مقبوضہ کشمیر دورہ کرنا چاہیے، دورے کا مقصد وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ اور مفت دوائیں فراہم کرنا ہو، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر ماہانہ سیمینار کا انعقاد کیا کرینگے،