زائرین کی صحت و سلامتی کے انتظامات کیساتھ حج کا اعلان‘ سعودی حکام تفصیلات کا جلد اعلان کرینگے
جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔ سعودی صحت ادارے زائرین کی صحت کے تحفظ کے ضامن اقدامات اور جملہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم میں صلاحیت ہے کہ ہم حج کیلئے تمام حفاظتی تدابیر کر سکتے ہیں۔ وزارت حج کے مطابق کہ اس سال حج کی آپریشنل امور کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔