گورنر چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور کا پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز
مکوآنہ (این این آئی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے صاحبزادے انس سرور کا پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے دوسری بار سکارٹش پار لیمنٹ کے رکن کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے صاحبزادے محمد انس سرور سکاؤٹش لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر گلاسکو سے کامیاب ہوئے ہیں۔ سکاؤٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا الیکشن بھی انس سرور جیت چکے ہیں۔ انس سرور کی کامیابی پر گور نر پنجاب کو سیاسی مذہبی اور سماجی شخصیات کی مبارکباد دی ہے۔انس سرور نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں اور گلاسکو کے عوام کا بھرپور مقدمہ لڑوں گا۔ خوشی ہے بطور پاکستانی بر طانیہ کی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ آج ہر شعبے میں پاکستانی ملک کا نام روشن کر رہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ انس سرور کی کامیابی پر اورسیز پاکستانی کے لیے بھی اعزاز ہے۔تمام ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو سیاست میں آگے آنا چاہیے۔