بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کااستقلال پارٹی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(سٹی رپورٹر)بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات نے استقلال پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ چیئرمین پاکستان بلوچ کونسل اور سابق ممبر سیاسی رابطہ کمیٹی وزیراعظم ظفراللہ جمالی سردار سیف اللہ رند کی سربراہی میں فاروق مینگل ،فاطمہ مینگل ،ڈاکٹر شاہوانہ ،سعد اللہ مینگل ،شاہد کاکڑ،ہارون اختر ،عابد سرحدی ،رفیع کاکڑ،کاشف کاکڑ،حیات رئیسانی ،ڈری علی احمد ریکھی ،ڈاکٹر حمزہ جمالدینی ،صادق جمالدینی ،گل محمد جوگزئی ،ڈاکٹر عجیب خان نصیر،سردار رحیم الدین نوٹیزئی ،ڈاکٹر اسلم جان ریکی،سردار فرحت سنجرانی ،ڈاکٹر یار محمد کاکڑ،زرمینہ ،عائشہ سلطان ،ناہید عابد ،رخسانہ کاکڑ،زبیدہ غینی ،پلویشہ رند ،زینب پانیزئی طاہرہ بلوچ،بی بی گل رودانی ،افشاں جوگیزئی ،شریں رئیسانی ،در بی بی شاہوانی ،ماریم کاکڑ،ہالی اے بگٹی اور شازیہ جمالی نے استقلال پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور علی گیلانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو منظور گیلانی جیسے مخلص،دیانتدار اور سینئر سیاستدان کی ضرورت ہے جو عوام کی خوشحالی،ملکی استحکام کے لیئے واضح پروگرام رکھتے ہیں۔اس موقعہ پرسید منظور علی گیلانی نے سردار سیف اللہ شالیزئی رند اور ان کے ساتھیوں کو استقلال پارٹی میں شمولیت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نام نہاد حکمران جماعتوں کی بجائے نظریاتی سیاست کا انتخاب کیا۔