حکمرانوں نے غریبوں کو زندہ درگو رکرنے کی پالیسی اپنا لی: آصف محمود
جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود آف سیکھم نے کہا ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والے موجودہ نالاہل حکمرانوں نے غریب عوام کو زندہ درگو ر اور اپنے حواریوں کو نوازنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے پونے تین سالوں میں حکومت کی طرف سے عوام کو کسی طرح کاریلیف حاصل نہیں ہوا الٹا عوامی مسائل میں شدید اضافہ ہوا ہے ، نواز لیگ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال چکی تھی مگر موجودہ حکمرانوں نے ترقی کے اس سفر کو بریک لگا دی ہے، اپنے ایک بیان میں رانا آصف محمود نے کہا کہ کورونا اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے روزمرہ کی اشیاخوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔